لاہور۔8مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت خطے میں امن کی لیے سنگین خطرہ ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے تمام قوم بند مٹھی کی مانند ایک ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594454