گورنر پنجاب سے اعتزاز احسن کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

204

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی ملاقات،اعتزاز احسن نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ عوام کی مشکلات حل کرنے کے لیے دن رات کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ لیکن وہ جلد اضلاع کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں جا کر ان کے مسائل سنیں گے۔