8.8 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر پنجاب سے حبیب گیلانی کی قیادت میں کاروباری افراد پر مشتمل...

گورنر پنجاب سے حبیب گیلانی کی قیادت میں کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد کی ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے حبیب گیلانی کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران حبیب گیلانی نے گورنر پنجاب کو کورین بزنس مین وفد کے دورے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل صوبہ خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکوں کی ترقی کا دارومدارصنعت و حرفت کی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو دوستانہ پالیسیوں کے حوالے سے پر عزم ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پر امن اور سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ترحیح ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونا چاہئیں۔انہوں نے کورین وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں گوشت کی ایکسپورٹ اور زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ حبیب گیلانی نے کہا کہ کورین وفد پاکستان میں اپنے بزنس کو مزیدوسعت دے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568373

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں