18.2 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر پنجاب سے سنگاپور میں عالمی مقابلہ سائنس میں پہلی پوزیشن والے...

گورنر پنجاب سے سنگاپور میں عالمی مقابلہ سائنس میں پہلی پوزیشن والے طالبعلم عبدالہادی کی ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سنگاپور میں عالمی مقابلہ سائنس میں پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم عبدالہادی نے ملاقات کی ۔

گورنر پنجاب نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے عبدالہادی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 5لاکھ روپے کا انعام بھی دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عبدالہادی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم عبدالہادی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572217

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں