13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر پنجاب سے مختلف چیمبرزسے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد...

گورنر پنجاب سے مختلف چیمبرزسے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد کی سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔معاشی استحکام کے لئے کاروباری سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب کے مختلف چیمبرزسے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے سید علمدار حسین شاہ ، نیو یارک سمال چیمبر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

گو رنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں اہم کردارہے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ آگے بڑھ کر مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے نہ صرف ملکی سطح پربلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنی محنت اور لگن سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے لوگوں کے لئے روزگار اور کاروبارکے نئے مواقع میسر آتے ہیں۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام رہا تو انشا اللہ اگلے چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اور پاکستانی تاجر برادری کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے مختلف چیمبرز کے کامیاب کاروباری شخصیات میں میڈلز اور شیلڈزتقسیم کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566204

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں