لاہور۔4فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے اج گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب جو پنجاب کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر بھی ہیں نے صوبائی وزیر تعلیم سے پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے معاملات پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماں نے یونیورسٹیوں کے انتظامی و تدریسی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے یونیورسٹیز کے معاملات کی بہتری کے لیے گورنر پنجاب کو تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ نئی یونیورسٹیوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ یونیورسٹیاں علم و دانش کے گہوارے ہیں ان کا معیار مزید بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو مفید شہری بنانے میں جامعات کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ وہ بحثیت چانسلریونیورسٹیوں کے مالی و انتظامی معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ جامعات میں معیار تعلیم بہتر کر کے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔