گورنر پنجاب سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت بین الصوبائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

112

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت بین الصوبائی رابطوں کو فروغ دینے و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک مضبوط،خوشحال اور مستحکم پاکستان ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام ایک روشن مستقبل کی نوید دے رہی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں صوبے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پراپنے ہم منصب کوصوبے کی یونیورسٹیوں کے معیارکو بہتر کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔تعلیم کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ مران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس لاہور کو عوام کے لیے منظم انداز میں کھولنے کے اقدام کو سراہا۔