لاہور۔14مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج ) جمعہ کے روز صبح 11بجے طلب کر لیا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے جبکہ اجلاس میں حکومت پنجاب آئندہ3 ماہ اور پچھلے 9ماہ کا بجٹ اسمبلی سے منظور کروائے گی۔