لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کوملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کی تقریب کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی طبی خدمات قابل ستائش ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 14 نومبر کو پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے اشتراک سے ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے بارے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔