گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس

185
Governor Punjab
Governor Punjab

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا نگراں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اعظم خان کے اچانک انتقال پر دلی صدمہ ہوا۔

مرحوم نے بطور نگراں وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور سابق بیوروکریٹ کے طور پر ملک کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ گورنر پنجاب نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔