- Advertisement -
لاہور۔27نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک نے انسانیت اور امن کا عالمگیر پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپس میں بھائی چارہ اور برداشت کے رویوں کو فروغ دے کر ایک پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین اور قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اقلیتوں کو مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہے۔ گورنر پنجاب نے پنجاب حکومت کے سکھ یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو بھی سراہا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414612
- Advertisement -