گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی مزار اقبال پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

87
Governor Punjab
Governor Punjab

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے یومِ اقبال کے موقع پر جمعرات کے روز شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری۔

انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گورنر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔گورنر نے اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کےلئے خصوصی دعا بھی کی۔

مہمانوں کی کتاب میں گورنر نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ،ان کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔