لاہور۔6جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق( 01)کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔ آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے۔ کنٹری بیوشن پنشن سکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔
یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی۔ ریٹائرمنٹ پر فنڈ میں جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے سرکاری ملازم کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔متعین کردہ کنٹری بیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گا۔