گورنر پنجاب نے کیڈٹ کالج خان پور کے بورڈ آف گورنرز بنانے کی منظوری دیدی

126
Governor Punjab Balighur Rehman
Governor Punjab Balighur Rehman

لاہور۔10فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کیڈٹ کالج خان پور کے بورڈ آف گورنرز بنانے کی منظوری سمیت یونیورسٹیوں کی مختلف سمریوں پر احکامات جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کیڈٹ کالج خان پور، رحیم یار خان کے بورڈ آف گورنرز بنانے کی منظوری دے دی۔بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین گورنر پنجاب،وائس چئیرمین کمانڈر سینٹرل پنجاب جبکہ دیگر آفیشل ممبران میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر بہاولپور ڈویژن شامل ہیں۔

بورڈ کے نان آفیشل ممبران میں کموڈور ٹریننگ آشور ، سٹیشن کمانڈر نیوی،ڈائریکٹرنیول ایجوکیشن، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(خاتون)اور وائس چانسلر لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔گورنر پنجاب/چانسلر نے محمد فاروق کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کو عرصہ تین سال کے لئے رجسٹرار ، ندیم مشتاق کو یونیورسٹی ہذا کا تین سال کے لیے خزانچی جبکہ آفتاب احمد کو تین سال کے لیے کنٹرولرامتحانات تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر حمیرا مجید خان کو ڈین فیکلٹی آف فارماسوٹیکل اینڈ الائیڈ سائنسز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو تین سال کے لیے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ ممبر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ مزید ازاں، گورنر پنجاب نے نوید احمد کو عرصہ تین سال کے لئے یونیورسٹی آف چکوال کا ٹریثرار تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔

گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی وائس چانسلر کا اضافی چارج ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی, ڈین فیکلٹی آف اسلامک اورینٹل لرننگ, لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو چھ ماہ کے لیے تفویض کردیا۔ گورنر پنجاب نے انتظامی محکمے کو یونیورسٹی ہذا کی وائس چانسلر کی مستقل تعیناتی کیلئے پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔