گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے مختلف انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں،نامزدگیوں،اضافی چارج کے احکامات جاری کر دیئے

166
گورنر پنجاب نے سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا
گورنر پنجاب نے سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر یونیورسٹیوں کے مختلف انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں،نامزدگیوں،اضافی چارج کے احکامات جاری کر دیئے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے خصوصی تاکید کی ہے کہ رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات اور خزانچی جیسے اہم عہدوں پر مستقل تعیناتیوں کو اضافی چارج کے عرصہ میں یقینی بنایا جائے۔گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات ڈیپارٹمنٹ آف میکینیکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا عرصہ 3 سال یا ان کی مدت ملازمت ختم ہونے تک،دونوں میں سے جو پہلے ہو پرو وائس چانسلر تعینات کردیا۔

گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ کمال پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن مرغزار کالونی لاہور کو یونیورسٹی آف پنجاب کا عرصہ تین (3)سال کے لئے یا ان کی بطور پرنسپل مدت کی تکمیل تک،دونوں میں سی جو پہلے ہو سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کردیا۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے رجسٹرار کا اضافی چارج پروفیسر ڈاکٹر سارہ سربراہ اورل بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ یو ایچ ایس کو سونپ دیا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر وائس چانسلر ساہیوال یونیورسٹی کو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکیٹ کا ممبر نامز دکردیا۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر محمد آصف رضا کو ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان عرصہ تین سال کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔اس کے علاوہ انہوں نے بابا گرونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج محمد اشرف کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو دے دیا۔گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کو نمل یونیورسٹی راولپنڈی کا عرصہ تین( 3) سال کے لئے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامز کردیا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر وائس چانسلر ساہیوال یونیورسٹی کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا عرصہ تین سال کے لئے ممبر نامز کردیا۔محمد فاروق اعظم ایڈیشنل رجسٹرار ناروال یونیورسٹی کو خزانچی کا عرصہ 6 ماہ کے لئے اضافی چارج دے دیا جبکہ میانوالی یونیورسٹی کے خزانچی کا اضافی چارج مطیع الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میانوالی یونیورسٹی کو عرصہ چھ (6) ماہ یا اس سیٹ پر مستقل خزانچی کی تقرری تک تفویض کر دیا گیا۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ظفر اقبال اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف میتھمیٹکس میانوالی یونیورسٹی کو کنٹرولر امتحانات کا عرصہ چھ (6) ماہ یا مستقل امیدوار کی تعیناتی تک چارج دے دیا۔