لاہور۔12اپریل (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا۔ گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ بچوں سے عید ملے اور ان میں عید کیک اور تحائف تقسیم کیے ۔
گورنر پنجاب اور ان کی فیملی نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ بے سہارا بچوں کی خدمت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ہمیں بے سہارا بچوں کے ساتھ شفقت اور محبت کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں ایک دوسرے کا احساس کرنا اور عید کی خوشیوں میں سب لوگوں کو شریک کرنا بہت ضروری ہے۔