- Advertisement -
لاہور ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان یہاں بسنے والے تمام مسلمانوں اور غیرمسلموں کا مشترکہ گھر ہے اور اس کی تعمیروترقی میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ بلا تفریق وبلا امتیاز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اگر دنیا نے اقوام عالم میں مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کی مثال دیکھنی ہے تو وہ پاکستان میں آباد اقلیتی برادری کی تقریبات دیکھیں،جہاں نہ صرف اقلیتی بلکہ مسلمان بھی ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میںکرسمس کی تقریب سے خطاب دوران کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82460
- Advertisement -