- Advertisement -
آپریشن ضرب عضب ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کا متفقہ عزم ہے، قوم کو جلد دہشت گردی کے ناسور سے نجات مل جائے گی، حکومت نے صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلئے کئی میگا پروجیکٹس شروع کئے ہیں
گورنر پنجاب کا ”اپنا “کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
لاہور۔21 دسمبر(اے پی پی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کا متفقہ عزم ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور بہت جلد قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات مل جائے گی،کراچی آپریشن و ہا ںکے رہائشیوں کی دل کی آواز ہے اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ان کی نبض شناسی کرلینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن اور نارتھ امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم (اپنا) کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10
- Advertisement -