گورنر پنجاب کا صحافی ظہیر احمد کے بیٹے کے انتقال پر دکھ کا اظہار

124
Governor Punjab
Governor Punjab

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ایڈیٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)لاہور ظہیر احمد کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جواں سال بیٹے کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔