لاہور۔10 اکتوبر(اے پی پی ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایشیاءکے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ گورنر پنجاب نے وزیر خزانہ کو بذرےعہ ٹیلی فون ایشیاءکے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا ءکے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اِن کی کامیاب پالیسیوں کا کھلا اعتراف ہے۔