29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںگورنر پنجاب کی بھارت کی طرف سے شہری آبادی پر ڈرون حملوں...

گورنر پنجاب کی بھارت کی طرف سے شہری آبادی پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

- Advertisement -

لاہور۔8مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھارت کی طرف سے شہری آبادی پر ڈرونز حملوں کی پر زو رالفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو بروقت ڈرنز گرانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے تمام ڈرونز گرا کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا ددیئے۔ پاکستان بھارت کے بزدلانہ ڈرون حملوں کا ایسا جواب دے گا کہ بھارت قیامت تک یاد رکھے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین پر رات کے اندھیرے میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو موجودہ حالات میں ہر مشکل کا سامنا کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاک فوج کے ہر سپاہی کے ساتھ کھڑا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے ڈرون حملے میں فتح جنگ کے علاقے جبی میں شہری کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔گورنر پنجاب نے ڈرون حملوں میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعاکی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594455

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں