لاہور۔1نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے بیرسٹر شہزاد شوکت کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ سمیت انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ کی تمام ٹیم کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ منتخب اراکین وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور آئین و قانون کی بالادستی میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے۔