واشنگٹن۔10جون (اے پی پی):کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ احتجاج کو روکنے کے لئے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کے دستے بھیجنے کے حکم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے ایکس پر کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ شروع کر دی اور نیشنل گارڈ کو غیر قانونی طور پر وفاقی بنایا۔ ٹرمپ نے جس حکم پر دستخط کئے اس کا اطلاق صرف کیلیفورنیا پر نہیں ہوتا، ہم اس پر مقدمہ کرنے جا رہے ہیں۔