- Advertisement -
کراچی۔ 13 مئی (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر منایا گیا،یوم تشکر کی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیااور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی۔گورنر سندھ کے ہمراہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کیک بھی کاٹا،
- Advertisement -
کرسچن، ہندو، سکھ برادری سمیت دیگر نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی کا اظہار کیا۔ مولانا بشیر فاروق نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی، استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596666
- Advertisement -