کراچی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہائوس سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کے روز 322مزید افراد میں طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت راشن تقسیم کیا گیا۔ واضح رہے کہ اب تک ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مخیر افراد کے تعاون سے ضرورت افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔