سرگودھا۔ 14 نومبر (اے پی پی):گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں منشیات سے بچاؤ کے حوالے سے شعورکواُجاگر کرنے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج پروفیسر شاہد اسلام دانش، پروفیسر ڈاکٹرعدیل سلیم، پروفیسرعامرافضل، پروفیسرعامر رفیق، محترمہ جویریہ، محترمہ ساجدہ، محترمہ فاطمہ، ایم ایس صبا، ڈاکٹر ارم اقبال، پروفیسر راجندر پرکاش، پروفیسر نصر اللہ، پروفیسر ایم اشرف گوندل، ڈاکٹر ایم یوسف اور ڈاکٹر عبدالغفور کے ساتھ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرطلباء نے منشیات سے بچاؤ کے شعور کو اُجاگر کرنے کے لیے پلے کارڈز ، پوسٹرزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال اور منشیات فروشی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے منشیات کی فروخت اور استعمال کے حوالے سے طلباء کو بریف کیا اور مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ واک پرنسپل آفس پراختتام پذیر ہوئی جہاں پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج پروفیسر شاہد اسلام دانش اور پروفیسرڈاکٹر راجہ اظہرعباس نے طلباء سے خطاب کیا اور طلباء و اساتذہ کی جانب سے آگاہی مہم کی کاوشوں کو سراہا۔