24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نواب شاہ میں یوم آزادی اور معرکہ حق...

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نواب شاہ میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے تقریری مقابلہ کا انعقاد

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 11 اگست (اے پی پی):گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوابشاہ کی جانب سے یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے جدوجہد، ہمارے بطور شہری فرائض اور پاکستان کا مستقبل کے عنوان سے سندہی اور اردو زبان میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر مزمل ظھور گجر اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی اور پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یکم اگست سے 14 اگست تک معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں ۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر مزمل ظہور گجر نے مزید کہا کہ کالج میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے طلباء میں تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ہے ۔مقابلے کا مقصد طلبہ کو اپنے وطن سے محبت کے جذبات کا اظہار کرنے اور تقریر و خطابت کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر پاک فوج کے میجر اور کالج کے پرنسپل پروفیسر مزمل ظہور گجر نے تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دی تقریری مقابلے کا اختتام ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائوں سے کی گئی۔ تقریب میں کالج کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں