کوئٹہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لوہڑکاریز نے داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی جس میں والدین کمیٹی کے ارکان علاقہ معتبرین اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ ریلی مختلف سڑکوں اور گلیوں سے ہوتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی سے خطاب ہیڈ ماسٹر کلیم اللہ خان مہترزئی والدین کمیٹی کے سربراہ حاجی رضا محمد جتک اور دیگر نے خطاب کیا ۔ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ میں اساتذہ کرام والدین قبائلی معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیاہے جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سے ترقی و تمدن کی معراج پر پہنچا جاسکتا ہے آج اگر دنیا پر وہ اقوام حکمرانی کررہی ہیں جنہوں نے تعلیم کو اولیت دی۔
انہوں نے کہا کہ والدین زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کرا کر ان کےشاندار مستقبل کو یقینی بنائیں۔ریلی سے حاجی رضا محمد جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین داخلہ مہم کے سلسلے میں ہماراےدست و بازو بنیں تاکہ’’ پڑھے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان‘‘ کا نعرہ شرمندہ تعبیر ہو ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور علم ہر بچے کا بنیادی حق اور بنیادی انسانی اور بشری ضرورت ہے آخر میں ہیڈ ماسٹر نے شرکاکا شکریہ ادا کیا۔