سیالکوٹ۔16مئی (اے پی پی):گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں یوم تشکر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح بھارت کو منہ طور جواب دیا
اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ایسے بہادر بیٹے پیدا کرنے والی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود دیال، پروفیسر ڈاکٹر ثنا صابر، ڈاکٹر اسماء، ڈاکٹر عثمان بٹ ،ڈاکٹر محمد طارق، ارسل جلیل بٹ سپرٹینڈنٹ،ڈاکٹر فرجاد اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ڈاکٹرز اور طلبہ نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگا کر پاک فوج کو حراج تحسین پیش کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598022