لاڑکانہ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):لاڑکانہ شہر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول شیخ زید کالونی میں سائنسی نمائش اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے سائنسی اور ثقافتی ماڈلز اور پراجیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لاڑکانہ انیس الرحمن جلبانی، سکول ہیڈ ماسٹر عبدالحمید میمن اور اساتذہ نے سائنسی اور ثقافتی نمائش کا دورہ کیا جہاں طلباء و طالبات نے انہیں اپنے ماڈلز اور پراجیکٹس کے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لاڑکانہ انیس الرحمان جلبانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے لاڑکانہ میں پرائمری اسکول کے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سائنسی اور ثقافتی نمائش کا مقصد انہیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں شامل کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ ہر مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اجاگر کرسکیں گے۔
اس حوالے سے سکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالحمید میمن کا کہنا تھا کہ سائنسی اور ثقافتی تقریب کے انعقاد کا مقصد بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔