سرگودھا۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین سرگودھا میں 2ر وزہ صنعتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کالج کی زیر تربیت طالبات کے تیار کردہ ملبوسات کے سٹال کے ساتھ ساتھ شعبہ کمپیوٹر،شعبہ ہارٹیکلچر، شعبہ بیوٹیشن اور شعبہ فوڈکوکنگ کی طالبات نے الگ الگ سٹال لگائے۔نمائش کا با ضابطہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر فاروق نے کیا۔اس موقع پرصدر چیمبر آف کامرس خواجہ قیوم ایگزیکٹیو ممبر چیمبر آف کامرس شازیہ نورین بنگش کے علاوہ و دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
تمام مہمانوں نے طالبات کی تیار کردہ ملبوسات کو ارزاں قیمت پر خریدا اور طالبات کے فن کو خوب داد دی۔اس موقع پر پرنسپل کالج نورین ناز نے اے پی پی کو بتایاکہ کالج روایتی انداز میں ہر سال طالبات کے فن کی نمائش کرتا ہے تاکہ خواتین اس طرح کے ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکیں۔