گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ میں کھیلوں کے ٹرائلز کا آغاز 28 اگست 2023 سے ہو گا

93
گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ
گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ میں کھیلوں کے ٹرائلز کا آغاز 28 اگست 2023 سے ہو گا

سیالکوٹ۔27اگست (اے پی پی):گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ میں کھیلوں کے کوٹہ کے لیےانٹرمیڈیٹ سیشن 2023-25 کے ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز کل(پیر مورخہ 28 اگست 2023 سے )ہو رہا ہے۔

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق کھیلوں کے یہ ٹرائلز مورخہ 28،29،30 اگست تین روز تک جاری رہیں گے، جن طالبات نے ٹرائلز میں حصہ لینا ہے وہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک یونیورسٹی گرائونڈ میں آ کر ٹرائلز دے سکتی ہیں جس کے لیے طالبات کو اپنے اصل دستاویزات اور سپورٹس سرٹیفکیٹس ساتھ لانا لازمی ہے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ یہ ٹرائلز وومن یونیورسٹی کی گرائونڈ میں ہوں گے اور جن کھیلوں کے ٹرائلز ہونگے ان میں ہینڈ بال، ایتھلیٹکس، ہاکی، نیٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، فٹ بال کراٹے اور سائیکلنگ شامل ہیں۔