سیالکوٹ۔13اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے آفس آف ریسرچ ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ( او آر آئی سی) نے شعبہ سوشیالوجی کے تعاون سے آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے فائنل سمسٹر کی طالبات اور فیکلٹی ممبران کے لیے ’’پاورنگ اپ ریسرچ ماسٹرنگ سیمپل سائز سٹے میشن اینڈ پاور اینالسز‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ گزشتہ روز ہونے والی اس ورکشاپ کا انتظام شعبہ سوشیالوجی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر عدنان عادل، چیئرپرسن شعبہ نفسیات، ریسورس پرسن تھے۔صبا جاوید، لیکچرر شعبہ سوشیالوجی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مناسب سہولت کے لیے ریسورس پرسن کو مدعو کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عدنان عادل نے حاضرین کی بہتر تفہیم کے لیے مثالوں کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بہت ہی بصیرت انگیز لیکچر دیا۔ ڈاکٹر محمد عمیر اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر او آر آئی سی ، نے بھی سوالات پوچھ کر اور زیادہ سے زیادہ علم کے اشتراک اور گہرائی سے سمجھنے کے لیے منظرنامے بنانے میں تعاون کیا۔ آخر میں سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے ریسورس پرسن اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک اعلان کے ساتھ ورکشاپس کی اس روایت کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔