34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کی تقرریاں جی سی یو ایف...

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کی تقرریاں جی سی یو ایف 2003 سٹیچوز کے مطابق کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کی تقرریاں جی سی یو ایف 2003 سٹیچوز کے مطابق کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے ادارہ ہذا کے ملازمین کو مبارک دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں جی سی یو ایف کے ساتھ الحاق کی وجہ سے جی سی ڈبلیو یو ایف میں تمام تقرریاں جی سی یو ایف کے سال 2003 کے سٹیچوز کے مطابق کی گئیں تھیں جن کی منظوری گزشتہ 10 سال سے تعطل کا شکار تھی۔

انہوں نے اس دیرینہ مسئلہ کے حل ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے یونیورسٹی ملازمین کے مستقبل کو محفوظ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس اہم کامیابی کا کریڈٹ گزشتہ تمام وائس چانسلر، رجسٹرار اور دیگر انتظامی عہدیدارین کو دیا جن کی کاوشیں اس کامیابی میں شامل ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اس سے اگلا قدم ملازمین کی ریگولرائزیشن کا ہے۔ کوشش ہے کہ اس میں بھی جلد از جلد کامیابی حاصل کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں