سرگودھا۔14ستمبر (اے پی پی):گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول کی طالبات بھی ایک پودا پاکستان مہم میں شامل ہو گئیں۔ سکول کی طالبات نے کمشنر محمد اجمل بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کے ہمراہ سکول کے لان میں پودے لگائے۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین‘ سی او ایجوکیشن اختر عباس بلوچ‘ ڈی او خالد محمود اور پرنسپل فریدہ اکرام کے علاوہ خواتین اساتذہ بھی موجود تھیں۔
کمشنر نے کہا کہ صلاحیتوں کے اعتبار سے ہماری بچیاں بھی کسی سے کم نہیں خصوصاً والدین بیٹوں کی فرمائشوں کو کسی طرح رد نہیں کرتے۔انہوں نے طالبات سے کہاکہ وہ نہ صرف خود پودے لگائیں بلکہ اپنے والدین،بہن بھائیوں اور دیگر عزیز اقارب کو بھی پودے لگانے پر زور دیں۔
انہوں نے کہاکہ بچیوں نے ایک پودا پاکستان مہم کی لیڈ کرنی ہے اور لڑکوں سے زیادہ پودے لگانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بچیاں لیڈر اور چیمپین ہیں جن کا کام صرف پودے لگانا ہی نہیں بلکہ یہ پیغام آگے پہنچانا بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ہے او ر ہم سب نے مل کر اسے خوبصورت بنانا ہے۔
اس موقع پر طالبات او رخواتین اساتذہ نے اپنے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کئے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حصہ کا پودا لگادیا اب آپ کب لگائیں گے۔