سیالکوٹ۔ 25 اپریل (اے پی پی):نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ،ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی سے قومیں ترقی کرتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وائس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ مرے کالج سیالکوٹ پروفیسر ندیم قیصر نے اپنے دفتر میں قومی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر ہونے والے میٹ ریسلنگ میں کالج کے ہونہار طالب علم محمد اذان نےتھرڈ ایچ ای ڈی پنجاب لیول پر 90 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں طلائی تمغہ میڈل حاصل کیا ہے جس سے کالج کا نام روشن ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کی سپورٹس سرگرمیوں کی وجہ اور اساتذہ کی محنت سے ممکن ہوا ہے ۔انہوں نے محمد اذان کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی بھی کی ۔انہوں نے کوچ محمد امجد کی کوششوں کو بھی سراہا ۔بعد ازاں محمد اذان نے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا مشکور ہوں کہ جن کی دعاؤں اور شفقت و کاوش سے مجھے یہ کامیابی ملی ۔اس موقع پر ڈاکٹر خرم خواجہ، پروفیسر محبوب عارف، پروفیسر راحیل بھی موجود تھے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587518