گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد،سینئرلیگی رہنماحنیف عباسی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

141

راولپنڈی۔25جنوری (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی تھے ۔ سپورٹس گالا میں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیا۔

مہمان خصوصی محمد حنیف عباسی نے سپورٹس گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کھیلوں کی اہمیت و افادیت بارے آگاہ کیا ۔ سپورٹس گالا کے اختتام پر انہوں نے کامیاب طلباء وطالبات میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔