جہلم۔ 23 جون (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے داخلے شروع ہو گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز ) پروفیسر حماد رضا اعوان نے اس حوالہ سے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں کامیاب مستقبل کی ضمانت کے لیے گورنمنٹ آ ف پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے داخلے بغیر فیس کے شروع ہیں
بچوں کے میڈیکل کے شعبے میں داخلے کے خواہشمند والدین اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایم ڈی کیٹ میں داخلہ کروائیں تا کہ وہ میڈیکل کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں داخلے کے حوالے سے دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے کالج کیمپس کا وزٹ کریں ۔