گورننس کی بہتری کیلئے ایک ماہ میں جامع پلان مرتب کیا جائے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

217

کوئٹہ۔ 06 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے سیکرٹریز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام سیکریٹریز کو ایک ماہ میں اہداف اور عمل درآمد کے لئے ٹائم فریم مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کی بہتری کیلئے ایک ماہ میں جامع پلان مرتب کیا جائے ، بنیادی سطح سے اعلی سطح تک کرپشن کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،صوبے اور عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے، صوبے کے اپنے وسائل میں اضافے کے لئے جامع تجاویز مرتب کی جائیں،

دستیاب وسائل میں میں قابل عمل حکمت عملی تشکیل دی جائے، کسی بھی پوزیشن پر افسران کی تقرری کے متعین دورانیہ کو تحفظ دیں گےجبکہ محکمہ انٹی کرپشن کو فعال کرکے جوابدہی کے عمل کو موثر بنائیں گے۔