گورکھ ہل پراجیکٹ فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،نگران وزیراعلیٰ سندھ

138
وزیراعلی سندھ کا 13ہزار سے زائدحساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی تعیناتی اورنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ

کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ سندھ نے گورکھ ہل پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوٸئے فنڈز اور اثاثوں کے بے دریغ استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کی گاڑیوں،ریسارٹ اور پیٹرول کے استعمال میں بہت سی بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں

،پراجیکٹ کی گاڑیوں پر 18 ڈرائیورز مامور ہیں لیکن وہ ڈیوٹی پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورکھ ہل ریسارٹ میں 12 باورچی رکھے گئے ہیں اس کے باوجود پراجیکٹ کی بہتری کے لیے کام نہیں ہورہا،پراجیکٹ میں140 ملازمین ہیں تاہم کوئی بھی کام نہیں کرتا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے گورکھ ہل پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ایکسپلینش اور گورکھ ہل پراجیکٹ پر مکمل تحقیق و تفتیش کے لیے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ گورکھ ہل پراجیکٹ فنڈز عوام کی تفریح و سہولت کے لیے ہیں نہ کہ چند من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے،فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔