لاہور۔10فروری (اے پی پی):گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کا اپٹما کے سر براہ گوہر اعجاز سمیت بزنس کیمونٹی کے ہمراہ ازبکستان کا دورہ،ازبکستان کے صوبہ نامن گان کے سر مایہ کاروں کا پنجاب میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سر مایہ کاری کااعلان ،کپاس کی پیدوا ر میں اضافے کے لئے بھی پاکستان کو بھر پور تکنیکی مدد فر اہم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہو سے جاری اعلامیہ کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز ،فاطمہ گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگز یکٹو فواد مختار ،بزنس مین احسن بشیر ،ازبکستان پاکستان ٹر یڈ اینڈ کلچرل سنٹر لاہور کے صدر روحیل اکرام سمیت دیگر کے ہمراہ ازبکستان کے صوبہ نامن گان کے گور نر عبدالرزاقو کی دعوت پر دوررہ کیلئے پہنچے جہاں ازبکستان کے اعلی احکام اور پاکستانی کیمونٹی ودیگر نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ،پاکستان سے بھر پور اظہار یکجہتی کیلئے صوبہ نامن گان کے گور نر نے اپنے سیکریٹریٹ کے سامنے چو ک میں ازبکستان کے ساتھ پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا ہے۔دورہ کے دوران گور نر پنجاب چوہدر ی محمدسرور اور دفد کے دیگر اراکین نے ازبکستان بزنس فورم کا دورہ کر نے کے علاوہ ٹیکسٹائل ،صحت اور زراعت کے شعبے میں کام کر نے والے ماہر ین کے وفود سے ملاقاتیں بھی کیں او ر دونوں ممالک میں تجارت اور تعلقات کے فروغ کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب نے وفد کے ہمراہ صوبہ نامن گان کے گور نر عبدالرزاقو سے ان کے سیکرٹر یٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گور نر عبدالرزاقو نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور گور نر پنجاب کی دعو ت پر جلد دورہ پاکستان کی بھی خواہش کا اظہا رکیا۔دورہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ ازبکستان میں بھی سر مایہ کاروں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ترقی اور خوشحالی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سر مایہ کار ی کرنے کا اعلان کیا ہے اور پنجاب میں کپاس کی پیدوار میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کی بھر پور راہنمائی کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے لیے ازبکستان کے زرعی ماہر ین کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کر ے گا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے ازبکستان کے سر مایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پاکستان میں جہاں بھی سر مایہ کاری کر یں گے ان کو ون ونڈو کے تحت تمام سہولتیں میسر کی جائیں گی اور ان کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بناجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مختلف شہروں میںملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے سپیشل اکنامک زونز بھی بنارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سر مایہ کاری کے فروغ کیلئے ہم بزنس کیمونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ گورنر نے کہا کہ ازبکستان کے بعد پاکستانی بزنس کیمونٹی کے ہمراہ دیگر ممالک کے بھی دورے کیے جائیں گے۔