گور نر پنجاب نے وفاقی محکموں کے صوبائی سر براہان اور ریجنل افسران کوپاکستان سٹیزن پورٹل میں عوامی شکایت کو آئندہ 6ماہ میں زیر و کر نے کا ٹاسک دیدیا

74

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفاقی محکموں کے صوبائی سر براہان اور ریجنل افسران کوپاکستان سٹیزن پورٹل میں عوامی شکایت کو آئندہ 6ماہ میں زیر و کر نے کا ٹاسک دیدیا اورہر 3ماہ بعد وفاقی محکموں کے افسران سے عوامی شکایت کے حل کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ،علاوہ ازےں گورنر پنجاب نے صو بہ کے تمام ڈویژن مقامات پر بھی اراکین اسمبلی کے ہمراہ وفاقی محکموں کے افسران کے ساتھ ملاقاتیں کر نے کا فیصلہ کر لےا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خاں کی ہدایت پر وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہان کے اجلاس کی گورنر ہاﺅس میں صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہان سمیت 107سے زائد افسران نے شرکت کی جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ وفاقی محکموں کے درمیان بہت ایشوز کے حوالے سے رابطوں کا فقدان ہے مگر انشاءاللہ ہم اس مسئلے کو جلد حل کر دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ ہم نے تمام افسران پر واضح کرد یا ہے کہ وفاقی محکموں میں عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں سزا اور جزا کو بھی ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا جبکہ ناقص کا کردگی دکھانیوالوں کے خلاف حکومت ایکشن لے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد مَیں خود ان افسران کی کار کردگی کا جائزہ لوں گا اور اسکی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعظم ہاﺅس میں قائم پر ائم منسٹر پر فارمنس ڈلیوری یونٹ کو بھی ارسال کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں پنجاب کے تمام ڈویژن میں بھی جاﺅں گا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ وفاقی محکموں کے افسران سے ملاقاتیں کروں گا تاکہ عوامی شکایت کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 2سالوں کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ سٹیز ن پورٹل پر 30لاکھ سے زائد شکایت موصول ہوئیں ہیں اور ان کے حل کا تناسب 96فیصد سے زائد رہا ہے مگر اب انشاءاللہ ہم آئندہ چھ ماہ کے دوران یہ کوشش کریں گے کہ مسائل کو100فیصد حل کیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اب وفاقی محکموں کے صوبائی سر بر اہان اور افسران کو یہ بتانا ہوگا کہ جو شکایت حل نہیں ہوسکیں اس کی وجوہات کیا ہیں اور ان کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بھی حکومت کی واضح پالیسی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا جب بھی کرپشن کا کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نہ صرف اس کا نوٹس لیتی ہے بلکہ اسکی انکوائری کرواکر ذمہ داروں کو بھی قوم کے سامنے لایاجاتا ہے اور آئین وقانون کے مطابق انکے خلاف ایکشن لیتے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں گور نر نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی سمیت دیگر معاملات بہت بہتر ہوئے ہیں اور آئندہ سال کے آغاز میں صو بہ بھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا آغاز کر دیا جائیگا ۔ اپوزیشن کے بارے سوال پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دنیا بھر میں مسائل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں اس لیے اپوزیشن لانگ مارچ کر ے، دھر نے دیں یا کچھ اور کر یں، آخر کار حکومت اور اپوزیشن کے در میان مذاکرات ہی ہوں گے اور حکومت انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔