گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اوروزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی کے در میان ملاقات،سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت

49

لاہور۔27اپریل (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اوروزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی کے در میان ملاقات،سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی، چوہدری محمدسرور نے جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ کے افتتاح پر وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی کو مبارکباد بھی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی کے در میان دفتر خارجہ میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اور گور نر پنجاب نے عوام سے کورونا سے بچائو کے لئے ایس اوپیز پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے وزیر خارجہ کے حالیہ غیر ملکی دوروں پر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کو بھی سر اہتے ہوئے کہا کہ سفارتی ا ور معاشی سمیت تمام محاذوں پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور معاشی میدان میں پاکستان کی مضبوطی و استحکام کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور پہلی بار پنجاب میں تمام علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے لیے یکساں منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر نے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکر یہ اداکرتے ہیں ،میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کررہا ہوں، موجودہ حکومت اداروں میں اصلاحات کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ملک کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔