لاہور۔11 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسیحی برادری کے مقدس مقام ”مر یم آباد” کو بین الاقوامی سطح پر مذہبی سیاحت کیلئے کھولنے اور اس کی تزئین و آرائش کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کیلئے سر کاری ملازمتوں میں کوٹے میں اضافہ کیلئے بھی اقداما ت کر یں گے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے جبکہ بھارت کو اقلیتوںکیلئے قتل گاہ بنایا جارہا ہے۔ وہ منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا ز عالم آ گسٹین ،اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ ،ہندوبرادری کے ڈاکٹر منہور چاند،امر ناتھ رندھوا ،چیئر مین یونیک گروپ پروفیسر عبدا لمنان خرم اوربشپ لاہور سمیت دیگر سکھ و مسیحی برادری کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بدترین کشیدگی کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے وعدے کے مطابق سکھوں کیلئے کر تار پور منصوبہ نہ صرف مکمل کیا بلکہ اس کو بھارت سمیت دنیابھرکے سکھوں کیلئے کھول دیا اور پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی ہماری حکومت یقینی بنارہی ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ہم انکو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی فراہم کر رہے ہیں اورانہیںپاکستان میں برابرکا شہری ہونے کے حقوق اور سہولتیں حاصل ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بہتر اور ترقی پسند پاکستان کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، مودی کی فاشسٹ پالیسیاں نہ صرف انڈیا بلکہ کشمیر میں بھی بے گناہوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر تشدد اور انکے گھروں کو جلانے جیسے واقعات کسی دہشت گردی سے کم نہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بہترین اقدامات ہوئے ہیں اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اقلیتوں کو بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی کا جو وعدہ کیا ہم اسکو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مینارٹیز کے ساتھ کہیں بھی کوئی ظلم ہو تو مَیں ہمیشہ اقلیتوں کیساتھ کھڑا ہوتا ہوںاور انکے حقوق کیلئے آواز بلند کر تا ہوں۔ گورنر نے کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان بنانے اور اس کی ترقی کے سفر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اورکورونا وباء کے دوران بھی غر یب خاندانوں کی امداد کے معاملے میں اقلیتی برادری کے مخیر حضرات بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عید سمیت مسلمانوں کے کسی بھی مذہبی تہوار پر اقلیتوں کا مسلمانوں کے ساتھ پیار اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک ہیں۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں بہت جلد خود مسیحی برادری کے مقد س مذہبی مقام مر یم آباد کا دورہ کروں گا اور جیسے ہم نے کرتار پورکو عالمی سیاحوں کیلئے کھولتے ہوئے وہاں تزئین وآرائش سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی ہیں ایسے ہی مر یم آباد کو بھی سیاحوں کیلئے کھولیںگے اور اسکے لیے ورلڈ بینک سمیت دیگر اداروں سے فنڈنگ کیلئے بھی بات کی جائے گی۔ تقر یب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا کہ ہمیںخوشی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اقلیتوں کیساتھ کھڑی ہے مگر بھارت میں اقلیتوں کیساتھ شر مناک سلوک کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔