گور نر پنجاب کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد ، فلسطین اور کشمیر یوں کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں،چوہدری محمدسرور

65
تحر یک انصاف ہمیشہ ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے ،چوہدری محمدسرور

لاہور۔13مئی (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ٹویٹ مےں عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے ،چوہدری محمدسرور کی عوام سے فلسطینیوں کی آزادی اور انکے تحفظ کیلئے دعا کی بھی اپیل ،اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے آج ہر مسلمان غمزدہ ہے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر یوں کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں۔ خدا کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں۔مسلمان ممالک کی قیادت کو اسرائیل کیخلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان شااللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب فلسطین اور کشمیر آزاد ہوں گے۔ عوام عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کر یں۔ انہوں نے کہا کہ عےد کے موقع پرملکی سرحدو ں کے تحفظ کیلئے قر بانی دینے والے شہداءکو بھی قوم اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔