اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میںجاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبرتک کی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو201.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.47 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو141.15 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،
نومبرمیں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 42.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 43.81 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 30.59 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو388.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔