گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اگست کے دوران 29 فیصد اضافہ

124
گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اگست کے دوران 29 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اگست 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر29.8فیصد اضافہ ہواہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران گوشت اور اس سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں29.8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اگست 2022 کے دوران8.6 ارب روپے کا گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں جو اگست 2023 میں بڑھ کر 11.2 ارب روپے ہوگئیں ۔

اس طرح گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 29.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔