گوشت کی برآمدات میں سات سال کے دوران 81.5 ملین ڈالر اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

58

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) گزشتہ سات سال کے دوران گوشت کی برآمدات میں 81.5 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2013-14ءتا 2019-20ءکے دوران گوشت کی برآمدات میں اضافہ کا رجحان رہا ہے۔ بالحاظ مالیت برآمدات کے حجم میں 81.5 ملین ڈلار جبکہ بالحاظ وزن 10 ہزار 180 ٹن اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2013-14ءمیں 73 ہزار 664 ٹن گوشت کی برآمد سے 211 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا جو کہ مالی سال 2014-15ءمیں 74 ہزار 758 ٹن گوشت برآمد کیا گیا جس کی مالیت 230 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح مالی سال 2015-16ءکے دوران 2016-17ءکے دوران برآمدات 62 ہزار 221 ٹن رہی جبکہ مالیت 269 ملین ڈالر تھی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں 61 ہزار 811 ٹن برآمدات سے 225.6 ملین ڈالر، 2018-19ءمیں 65 ہزار 831 ٹن برآمدات سے 242.7 ملین ڈالر اور مالی سال 2019-20ءکے دوران 83ہزار 844 ٹن گوشت کی برآمدات سے 305.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔