گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ شمار نہیں کرتے، یورپی یونین

84

واشنگٹن ۔ 22 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اقتدار اعلیٰ کو تسلیم کرتا ہے، جس شامی علاقے پر اسرائیل نے 1967ءکی 6 روزہ لڑائی کے دوران کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹویٹر بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں ایک اہم علاقہ ہے، جو اسرائیل کی ریاست کی سکیورٹی اور علاقائی استحکام میں خاصی اہمیت رکھتا ہے۔دریں اثناءیورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ 1967ءسے اسرائیلی قبضے میں رہنے والے گولان پہاڑی علاقے کو اسرائیلی خطے کا حصہ شمار نہیں کرتی ہے۔یوروپی یونین کے ترجمان نے گولان پہاڑی علاقے پر اسرائیلی غلبے کو تسلیم کرنے امریکی صدر کے اعلان کے پس منظر میں کہا کہ اس سلسلے میں یوروپی یونین کے م¶قف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ادھرعرب لیگ کے رکن ممالک نے گولان پہاڑی علاقے پر شام کے حق اقتدار کی مکمل حمایت کی ہے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ عرب تنظیم گولان پہاڑی علاقہ کے معاملے میں شام کی حمایت کرتی ہے۔