گولڑہ شریف میں علامہ سیدپیر نصیر الدین نصیر کے 12ویں عرس کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

136

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):گولڑہ شریف میں علامہ پیر نصیر الدین نصیر کے 12ویں عرس کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔عرس کی دو روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکورٹ کے اقدامات کے تحت واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے تھے جبکہ زائرین کے تحفظ کیلئے پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے تھے۔

عرس کے موقع پر محفل سماع کی خصوصی محافل منعقد کی گئیں جبکہ علمائے کرام نے پیر نصیر الدین نصیر کی ادبی اور مذہبی خدمات پر روشنی ڈالی۔عرس کے اختتام پر درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف کے گدی نشین پیر سیدنظام الدین گیلانی نے دنیا بھر میں مقیم مسلمانو ں سمیت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔